کولکاتہ25جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کے اسمبلی اسپیکر نے آج ترنمول کانگریس ممبر اسمبلی عبدالخالق ملا کو ریاست کے بجٹ پربحث کے دوران اپناموبائل ان کے پاس جمع کرانے کوکہا۔بجٹ پر جب ترنمول کانگریس ممبر اسمبلی پلن بہاری رائے نے بولنا شروع کردیا،اسی وقت ان اگلے بیٹھے ملا کا موبائل فون بجنے لگا۔بنرجی نے ملا سے کہا کہ وہ اپنا موبائل جمع کروائیں ورنہ وہ مارشل کوموبائل پرقبضہ کرنے کیلئے کہیں گے۔اس کے بعد ملا اسمبلی صدر کے پاس گئے اور اپنا موبائل انہیں دے دیا۔بعد میں جب وہ اسمبلی سے جانے لگے تو ان کا موبائل انہیں لوٹا دیا گیا۔ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر آر ایس پی رکن وشوناتھ چودھری نے ایوان میں حکمران اوراپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی کم حاضری کی جانب اسمبلی کے اسپیکر کی توجہ اپنی طرف متوجہ کیا اور بحث کے موضوع کو اہم قرار دیتے ہوئے اسے اس وقت کے لئے روک دینے کی اپیل کی۔تاہم بنرجی نے بحث جاری رکھنے کو کہا۔